ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں،

آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 22 فروری 2020 13:49

ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں،آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیںجس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کے لئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے،ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لئے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔