جو سیاسی گرو مسلم لیگ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ، وفاقی وزیر فواد چوہدری

حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے، وفاقی وزیر

ہفتہ 22 فروری 2020 13:53

جو سیاسی گرو مسلم لیگ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ، وفاقی وزیر فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ ان کی اطلاع کیلئے شریف فیملی صرف ایک معاملہ چاہتی ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے، پاکستان کی سیاست سے ان کا دل بھر چکا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔