وزیرعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام نے نوجوانوں کیلئے ترقی کے در کھول دئیے ہیں،عثمان ڈار

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کئے ہیں، مشیر وزیراعظم

ہفتہ 22 فروری 2020 13:57

وزیرعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام نے نوجوانوں کیلئے ترقی کے در کھول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب نوجوان پروگرام نے ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کامیابی کے درکھول دیئے ہیں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں آگے بڑھنے کے بھر پور مواقع فراہم کئے ہیں۔

انہوں نے مائیکرو سافٹ کے تعاون سے پاکستان میں2020 IMAGINE CUP کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور نواجوان سافٹ انجینئر ز جیسے کامیاب ماڈل تخلیق کر رہے ہیں جو جدت اور سہولت کا خوبصورت امتزاج ہیں۔ ڈائریکٹرآپریشنز ایچ ای سی چوہدری عبداللہ فیاض چٹھہ نے کہا کہ چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بٹوری کی سربراہی میں ہائرایجوکیشن یونیورسٹی طلباء وطالبات کو ریسرچ کی جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے یونیورسٹی کا تعلیمی چینل ہر ممکن معلومات عام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شالق علی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ عامہ کے تعاون سے یونیورسٹی کے تعلیمی تحقیقی پروگراموں کی آگاہی عام کی جاری ہے ۔ فاونڈیشن یونیورسٹی کے منیجر انکیوبیشن سینٹر سید تیمور حسن نے کہا کہ اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ہائر ایجوکیشن یونیورسٹی کی خدمات نمایاں ہیں اور اب تک سینکڑوں طلباء و طالبات مستفید ہوچکے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کے عالمی ادارے نے پاکستانی طلباء طالبات کو بین الااقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کر کے بھر پور معاونت کی ہے ۔