ڈیڑھ سال میں حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور صرف پریس کانفرنس پر ہی روز دیا گیا ہے‘رابعہ فاروقی

کسی ایک محکمہ کی کارکردگی قابل ذکر نہیں ہے ، بتایا جائے کہ عوام کی فلاح کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں‘رکن اسمبلی

ہفتہ 22 فروری 2020 13:57

ڈیڑھ سال میں حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور صرف پریس کانفرنس پر ہی روز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزرا صرف پریس کانفرنس کو اپنی کارکردگی سمجھنے سے گریز کریں، ہر وزیر پریس کانفرنس کرکے سمجھتا ہے کہ اس نے عوام کی خدمت کی ہے ، عمران نیازی بھی سیاسی بیانات کو ہی اپنی کارکردگی سمجھ رہے ہیں، ڈیڑھ سال میں حکومت کی کارکردگی صفر ہے اور صرف پریس کانفرنس پر ہی روز دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کسی ایک محکمہ کی کارکردگی قابل ذکر نہیں ہے ، پریس کانفرنس میں وزیر اپوزیشن کو ہدف بنانے کے علاوہ اپنے محکمہ کی کارکردگی بھی بیان کریں، وہ بتائیں کہ ایک سال میں حکومت نے اب تک عوام کی فلاح کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سال میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے اورپورے ملک میں بے چینی نے جنم لیا ہے ، پنجاب میں ڈینگی کے حملہ کی وجہ سے حکومت کی ناقص کارکردگی ہے ، حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات نہیں کئے ، اسی طرح واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے کئی بیماریاں پھیل رہی ہیں مگر وزراء صرف پریس کانفرنس تک محدود ہیں۔