ویلنگٹن ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم 165 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنا لئے، ولیمسن کی نصف سنچری

ہفتہ 22 فروری 2020 14:00

ویلنگٹن ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم 165 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے ..
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنا لئے اور اسے 51 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے، کپتان کین ولیمسن نے نصف سنچری بنائی، اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹم سائودی اور کائل جیمسن نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، ہفتہ کو ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 122 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو اجنکیا راہانے 38 اور رشابھ پنٹ 10 رنز پر کھیل رہے تھے، راہانے گزشتہ روز کے سکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد ٹم سائودی کا شکار بن گئے، پنٹ 19، محمد شامی 21 ، ایشانت شرما 5 اور ایشون بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، اس طرح بھارت کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹم سائودی اور کائل جمیسن نے چار، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنا لئے اور اسے 51 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے، کپتان کین ولیمسن نے 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بلے بازوں میں روس ٹیلر 44 اور ٹام بلنڈل 30 اور ہینری نکولس 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بی جے واٹلنگ 14 اور کولن ڈی گرانڈ ہوم 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ایشانت شرما نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔