ڈاکٹر شیریں مزاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگی

ہفتہ 22 فروری 2020 14:00

ڈاکٹر شیریں مزاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ڈاکٹر شیریں مزاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگی۔

(جاری ہے)

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری 24 فروری تا 26 فروری 2020ء جنیوا میں ہونے والے انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اجلاس میں ڈاکٹر شیریں مزاری 23 فروری 2020ء کو پاکستان سے اجلاس کے لئے روانہ ہوںگی۔ اجلاس کو دوران وہ پاکستان میں بچوں، خواتین، اقلیتوں، اور قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کو اجاگر کریں گی۔