متنازعہ امریکی فلم دی ہنٹ جلد ریلیز ہو رہی ہے

ہفتہ 22 فروری 2020 14:15

متنازعہ امریکی فلم دی ہنٹ جلد ریلیز ہو رہی ہے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) صدر ٹرمپ کے نسل پرست تبصروں اور پالیسیوں کو بنیاد بناتے ہوئے ’دی ہنٹ‘ریلیز ہو رہی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فلم گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن برسر اقتدار ریپبلکن جماعت کی فلم پر تنقید کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم بدنظمی پھیلانے کے لیے بنائی گئی ہے،ہالی وڈ خود ہی فساد پیدا کرتا ہے اور پھر دوسروں کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔جبکہ فلم کے پروڈیوسر جیسن بلم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم بناتے ہوئے کسی کی بھی حمایت نہیں کی گئی،دیکھنے والے بخوبی سمجھتے ہیں کہ یہ طنزیہ فلم ہے۔

متعلقہ عنوان :