وزیراعلیٰ پنجاب ہر ضلع و تحصیل کے دورے کر کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں، مومنہ وحید

ہفتہ 22 فروری 2020 14:22

وزیراعلیٰ پنجاب ہر ضلع و تحصیل کے دورے کر کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہر ضلع اور تحصیل کے دورے کر رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ضلع لیہ میں مفاد عامہ کی 2284 سکیموں پر کام جاری ہے اوران ترقیاتی منصوبوں پر 18 ارب 77 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، ترقی کے دائرے میں شامل کرکے لیہ کو اس کا حق لوٹائیں گے،ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہوںگے،لیہ اورتونسہ کو موٹر وے کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں فرانزک لیب کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوگا۔انہوںنے مزید کہا کہ لیہ میں ڈی پی ایس سکول کے قیام کیلئے اقدامات کریںگے،ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے کام کیا جارہا ہے ۔