حکومت حمزہ اور مریم کے باہرجانے پر راضی ہوجائے تو یہ آج دوڑ لگا دیں گے، فواد چوہدری

شریف خاندان صرف یہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے، وفاقی وزیر کا بیان

ہفتہ 22 فروری 2020 14:22

حکومت حمزہ اور مریم کے باہرجانے پر راضی ہوجائے تو یہ آج دوڑ لگا دیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت حمزہ شہباز اور مریم نواز کے باہر جانے پر آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کے لئے شریف خاندان صرف ایک معاملہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔