سرکاری و نجی ہوسٹلز میں منشیات فروشی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 22 فروری 2020 14:27

سرکاری و نجی ہوسٹلز میں منشیات فروشی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) سرکاری و نجی ہوسٹلز میں منشیات فروشی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اورنجی اداروں کے ہوسٹلوں میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے۔منشیات فروش ، نوجوان نسل کو تباہ کرنے پرتلے ہیں ۔

(جاری ہے)

بوائر ہوسٹلوں کے ساتھ ساتھ گرلز ہوسٹلوں میں بھی منشیات کا گندا دھندا جاری ہے۔منشیات کا کاروبار اور استعمال میں بڑھتا ہوا رحجان تشویش ناک ہے۔جس سے نئی نسل پر برے اثرات مرتب ہور ہیہیں، متنقرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی حدود کے اندر اور ہوسٹلز کے باہر سول کپٹروں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے ۔جو ہر آنے جانے والوں پر نظر رکھیں اور اگر کوئی منشیات فروش اور استعمال میں ملوث پایا جائیاس کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ اداروں اور ہوسٹلوں کو منشیات سے پاک کیا سکے۔