امریکی وزیرخارجہ کی اومان کے نئے فرماں روا سے ملاقات

ہفتہ 22 فروری 2020 14:36

امریکی وزیرخارجہ کی اومان کے نئے فرماں روا سے ملاقات
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نیاومان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق السعید سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اومان پر گزشتہ پچاس برسوں سے حکومت کرنے والے سلطان قابوس بن سعید گیارہ جنوری کو انتقال کر گئے تھے۔ واضح رہے کہ اومان خطے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں ایک غیرجانب دار ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔ نئیاومانی فرماں روا نے سلطان قابوس کی خطے میں عدم مداخلت کی خارجہ پالیسی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔