کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے گراؤنڈ میں صفائی کر کے اعلیٰ مثال قائم کر دی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی ویڈیو سب کے لیے ایک سبق بھی ہے، رپورٹ

ہفتہ 22 فروری 2020 15:40

کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے گراؤنڈ میں صفائی کر کے اعلیٰ مثال قائم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کراچی کنگز کے مینٹور اور ہیڈکوچ ڈین جونز سب کے لیے مثال بن گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیاکہ ڈین جونز پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد اپنے ڈگ آؤٹ کی خود صفائی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی ویڈیو سب کے لیے ایک سبق بھی ہے۔صارفین کی جانب سے ڈین جونز کی ویڈیو کو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔ثناء فاطمہ نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانیوں کو شرم دلاتے ہوئے پاکستانی نوابوں کا پھیلایا ہوا گند گراؤنڈ سے اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈال رہا ہے اس کو شرم آ گئی لیکن پاکستانیوں کو نہیں آئی۔

(جاری ہے)

عثمان عباسی نامی صارف نے لکھا کہ کراچی کنگز کا کوچ کچرا اٹھاتے ہوئے، ہماری قوم اتنی بے حِس اور اتنی بے شرم ہو چٴْکی ہے کہ ہماری حالت کو دیکھ کر ایک انگریز جو ہمارا مہمان ہے اس کو شرم آ گئی، اسلام صفائی کا درس دیتا ہے ایک حدیث کا مفہوم ہے ارشاد فرمایا ہے راستے گندگی (یا تکلیف کی چیز کو) دور کر دینا بھی صدقہ ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان ہمارے گھر کی مانند ہے، جیسے ہمیں اپنے گھر کے اندر کی صفائی کا خیال رہتا ہے ایسے ہی گھر سے باہر بھی صفائی کی عادت کو اپنانا ہو گا، کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اسٹیڈیم سے کچرا اٹھاتے ہوئے، پاکستانیوں! ان مہمانوں سے کچھ سیکھو، اپنے ملک کو صاف رکھو۔