پولیس تھانہ سٹی سمندری کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،7ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 فروری 2020 15:55

پولیس تھانہ سٹی سمندری کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،7ملزمان ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) تھانہ سٹی سمندری پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،7ملزمان گرفتار ،مقدمات درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی سمندری نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں7ملزمان گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ کے متعلقہ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان بشارت مسیح، اکبر مسیح کے قبضہ سے 80 لیٹر شراب برآمدکی گئی ۔ذوالفقار علی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 3 پسٹل اسلحہ ناجائز اور گولیاں برآمدکئے گئے ۔ملزمان شاہ نواز اور زاہد بشیر غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے گرفتارکیا ، ملزمان کے قبضہ سے گیس ری فلنگ کا سامان اور گیس سلنڈرز برآمد کئے گئے ۔