اجتماعی زیادتی کے 4 مجرموں کی سزائے موت سے قبل آخری خواہش

اہل خانہ سے آخری ملاقات کرنا چاہتے ہیں ، 3 مارچ صبح چھ بجے پھانسی دی جائے گی ۔ انتظامیہ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 22 فروری 2020 15:54

اجتماعی زیادتی کے 4 مجرموں کی سزائے موت سے قبل آخری خواہش
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020ء ) نربھیا اجتماعی زیادتی کیس میں سزائے موت پانے والے 4 مجروموں نے  اپنے اہل خانہ سےآخری ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چاروں افراد کا کہنا ہے کہ اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ تمام مجرموں کو 3 مارچ2020ءکی صبح چھ بجے پھانسی دی جائے گی۔ ریپ کیس کے مجرمان 32 سالہ مکیش کمار، 26 سالہ وینے شرما، 31 سالہ اکشے کمار سنگھ اور 25 سالہ پاون گپتا نے8 سال قبل 2012 میں میڈیکل کی ایک طالبہ نربھیا کا چلتی بس میں ریپ کیا تھا۔

۔بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے 2012 کے اس ریپ کیس کے ایک مجرم مکیش کمار کی رحم کی  اپیل 17 جنوری 2020ء کو مسترد کی جا چکی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے ریپ کیس کے چاروں  مجرمان کو یکم فروری کو صبح چھ بجے پھانسی دینے کے نئے وارنٹ جاری کئے تھے، تاہم پھانسی کو وقتی طور پر موخر  کردیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

دہلی کی کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جسٹس ستیش کمار ارورا نے مکیش کمار کی رحم کی اپیل پر تاخیر  سے کارروائی پر ناگواری کا اظہار کیا۔

جسٹس ستیش کمار ارورا کا کہنا تھا کہ چاروں مجرموں کو رحم کی اپیل دائر کرنے کے  لیے مناسب وقت دیا گیا تھا تاہم ان میں سے بھی صرف ایک نے درخواست دائر کی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سزا پر عمل درآمد میں تاخیر کے حربے ہو سکتے ہیں لیکن ان حربوں سے کب تک کامیاب ہوں گی جب ملزمان کی سزا پر عمل در آمد کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو گئے تھے تو انہوں نے قانونی عمل شروع کیوں نہیں کیا۔ تاہم 17 فروری کو تمام ملزموں کے پھانسی کے آرڈر جاری کر دیئے گئے جو کہ 3 مارچ صبح 6 بجے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :