Live Updates

تحریک انصاف نے صوابی میں اے این پی کی وکٹ گرا دی

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ارشاد خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے شمولیت کا خیرمقدم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 فروری 2020 16:20

تحریک انصاف نے صوابی میں اے این پی کی وکٹ گرا دی
صوابی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2020ء) تحریک انصاف نے صوابی میں اے این پی کی وکٹ گرا دی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ارشاد خان نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء ارشاد خان نے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کی قیادت اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے ملاقات کی، ملاقات میں ارشاد خان نے تحریک انصاف کی کارکردگی اور سیاست کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے ملک وقوم کے حق میں وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ارشاد خان نے کہا کہ میں جو بھی سیاست کرتا ہوں، حقائق پر مبنی سیاست کرتا ہوں، اے این پی کے لیڈر سے ورکر تک کسی نے میرے خلاف کوئی سیاست نہیں کی، صوابی میں اے این پی کے دونوں گروپوں کی جانب سے بھی میرے خلاف کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ارشاد خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں آکر سیاست بازی نہیں بلکہ عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات