شاہ محمود قریشی کا موٹرسائیکل پر حلقے کا دورہ

وزیرخارجہ موٹر سائیکل پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز۔۔ کیا الیکشن قریب ہیں؟؟۔ سینئرصحافی کا سوال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 22 فروری 2020 17:04

شاہ محمود قریشی کا موٹرسائیکل پر حلقے کا دورہ
ملتان(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020ء ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 156 کا موٹر سائیکل پر دورہ کیا۔اس حوالے سے ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔شاہ محمود قریشی اپنے حلقہ انتخاب این اے 156 کی گلیوں میں گھومتے رہے۔

لوگوں سے ان کے مسائل پوچھے اور اہل حلقہ کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی،شاہ محمود قریشی کی اس ویڈیو پر صارفین کا بھی ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔جب کہ سینئر صحافی وسیم عباسی نے سوال کیا ہے کہ کیا الیکشن قریب ہیں؟
ایک صارف نے کہا کہ ہو سکتا ہے شاہ محمود قریشی کو اطلاع مل چکی ہو۔
جب کہ کچھ صارفین نے کہا الیکشن جیتنے کے بعد حلقے کے لوگوں کے مسائل سننا اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کروانے کے لیے فنڈز کا اجرا ء کردیا گیا،صوبائی اراکین نے بھی پنجاب حکومت سے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کردیا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبے کے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب 15 کروڑ روپے کا اجرا ء کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے قومی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں مجموعی طور 6 ہزار سے زائد سکیموںکی نشاندہی کی گئی ہے۔

جاری کیے گئے۔نجاب حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق خوشاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے لیے 30 کروڑ اور بھکر سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے بھی 30 کروڑ روپے کا اجرا ء کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گجرانوالہ، اوکاڑہ ، پاکپتن ،ناروال بہاولپور، لیہ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، وہاڑی اور ساہیوال اضلاع کے لیے بھی فنڈز کا اجرا نہیں کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے اراکین نے ترقیاتی فنڈز قومی اسمبلی کے اراکین کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی اراکین اسمبلی پنجاب حکومت سے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کردیا ہے۔