بذریعہ قرعہ اندازی منتخب ہونے 7خوش نصیب واساملازمین اس سال حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے جائیں گے

ہفتہ 22 فروری 2020 19:16

بذریعہ قرعہ اندازی منتخب ہونے 7خوش نصیب واساملازمین اس سال حج بیت اللہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) واسا ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میںوائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیدزاہد عزیز ،پی ٹی آئی ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر( ایف اے اینڈآر) نوید مظہر، ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) واسا ابو بکر عمران نے شرکت کی ۔

وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے اس سال حج کی سعادت حا صل کرنے والے خوش نصیبوں کے قرعہ اندازی کے ذریعے نام نکالے اور ان کا اعلان کیا۔ پہلی کیٹگری میںسکیل نمبر 1 سے 5 تک کے ملازمین شامل تھے ۔ اس کیٹگری سی4ملازمین عبدالحمید ٹیوب ویل آپریٹر، امجد سعید ایس پی او،محمد شاہد ٹیوب ویل آپریٹر،اقبال حسین پائپ فٹر کے نام نکلے۔

(جاری ہے)

دوسری کیٹگری میںسکیل نمبر 6سے 10تک کے ملازمین شامل تھے ۔اس میں وسیم اللہ ایچ ایم ڈی کا نام نکلا ہے ۔تیسری کیٹگری میںسکیل نمبر 11سے 16تک کے ملازمین شامل تھے اس میں مشتاق حیدر جونیئر کلرک کا نام نکلا ہے۔ چوتھی کیٹگری میںسکیل نمبر 17 سے اوپرتک کے ملازمین شامل تھے جس میں احمد وحید ایس ڈی او کا نام نکلا ہے۔ یہ7خوش نصیب اس سال واسا کی جانب سے حج کی ادائیگی پرجائیں گے اور ان کے تمام اخراجات واسا کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے تمام خوش نصیوں کومبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو حجِ بیت اللہ کی سعادت نصیب کرے۔ اس موقع پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ غیر مسلم ملازمین کو بھی واسا کی جانب سے مقامات مقدسہ کی زیارت کیلئے بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :