عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کومناظرے کا چیلنج کردیا

نوازشریف نے بغیرمنصوبہ بندی ٹیکس کا پیسہ ضائع کیا، نوازشریف کا یوتھ پروگرام سوائے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے کچھ نہیں تھا، مریم اورنگزیب یوتھ پروگرام پر مناظرہ کرلیں۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 فروری 2020 18:33

عثمان ڈار نے مریم اورنگزیب کومناظرے کا چیلنج کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کومناظرے کا چیلنج کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بغیرمنصوبہ بندی ٹیکس کا پیسہ ضائع کیا، نوازشریف کا یوتھ پروگرام سوائے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم اورنگزیب کو یوتھ پروگرام پر مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔

بتائیں لیگی دور میں یوتھ پروگرام سے کتنے نوجوانوں کو روزگار ملا؟ لیگی حکومت میں نوجوانوں کو ہنرسکھایا گیا نہ روزگارکے مواقع ملے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نوازشریف نے بغیر منصوبہ بندی قوم کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کیا۔ نوازشریف کا یوتھ پروگرام سوائے لیپ ٹاپ کی تقسیم کے کچھ نہیں تھا۔ 5 سال نوجوانوں کو لیپ ٹاپ جیسی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ترجمان مریم اورنگزیب نے طیب اردوان ہسپتال کے توسیع منصوبے کے دوبارہ افتتاح اور شہباز شریف کے نام کی تختی اتارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آٹا ، چینی چور عمران مافیا اٹھارہ ماہ سے نواز شریف ، شہباز شریف کے منصوبے چوری کر رہا ہے ۔منصوبہ چور عمران مافیا نے طیب اردگان ہسپتال مظفر گھڑ کی توسیع کا افتتاح دوبارہ کیا جو شہباز شریف نے 26 مئی 2018 کو کیا تھا ۔

عمران صاحب او کوئی شرم بھی ہوتی ہے، کوئی حیا بھی ہوتی ہے ۔عمران صاحب جن کو صبح شام چور کہتے ہیں ، جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، صبح شام ان کے ہی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہیں، اپنے نام کی تختی لگاتے ہیں ،عمران صاحب نواز شریف اور شہباز شریف کو چور کہتے ہیں اور پھر انہی کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگاتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی،عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں 12000 ارب کا قرضہ لیا ، اور صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر اپنے نام تختیاں لگائیں ،عمران صاحب آپ اتنے بے شرم ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبے چوری کرتے ہوئے ذرا سی حیا بھی نہیں آتی ،عمران مافیا کی اٹھارہ ماہ کی کل کاردگی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کی تختیاں چرانا ہے ۔