وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عوامی انداز ‘ موٹر سائیکل پر این ای156کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

ہفتہ 22 فروری 2020 19:38

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عوامی انداز ‘ موٹر سائیکل پر این ای156کی ..
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں این اے 156کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا۔انہوں نے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر این اے 156کی یونین کونسل52محلہ غریب آباد کا دورہ کیا۔ محلہ غریب آباد کے عمائدین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے یونین کونسل 52میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کامو ںکو بروقت مکمل کیا جائے، ان کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ ملتان کے شہریوں کے مسائل کا ادراک ہے ، انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔انہوں نے کہا عوام نے ہمیں عزت دی ہے ، یہ این اے 156کے عوام کا منتخب نمائندہ ہے جو پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی مصروفیات کے باوجود حلقے کی عوام سے مسلسل رابطہ میں ہوں ، جب بھی وقت ملتا ہے حلقے کے عوام کے درمیان ہوتا ہوں۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا، وفود سے ملاقات کی ، استقبالیہ تقاریب میں شرکت کی۔ این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی کامو ںکا جائزہ لیا۔

یوسی39 میں سابق چیئرمین منور قریشی کے سسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔ ممتاز آباد میں دنیا ٹی وی کے بیورو چیف نعمان خان بابر کے نانا اور سابق کونسلر اعجاز خان بابر کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ یوسی16میں مکھن شاہ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی گلشن مارکیٹ نیو ملتان گئے جہاں انہوں نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے سیکرٹری جنرل سلیم کمبوہ کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گلشن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر گئے اور فرداً فرداً تاجروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے یوسی 62میں سابق کونسلر رانا فرخ کی رہائش گاہ پر چائے میں شرکت کی۔ یوسی 62میں صدام چھڑڑ کے گھر استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری‘ سید بابر شاہ ‘ چودھری خالد جاوید وڑائچ‘ چودھری الیاس ‘ رائو امجد ‘ ناصر چٹھہ ویگر شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔