آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا بوائز سنگلز اور بوائز ڈبل کا ٹائٹل پاکستان، گرلز سنگلز کا ترکمانستان نے جیت لیا

ہفتہ 22 فروری 2020 19:43

آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا بوائز سنگلز اور بوائز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) تجمل اینڈ عباس میموریل آئی ٹی ایف پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا بوائز سنگلز اور بوائز ڈبل کا ٹائٹل پاکستان جبکہ گرلز سنگلز کا ترکمانستان نے جیت لیا۔ ہفتہ کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب نے اپنے ہم وطن کھلاڑی احمد کامل کو 6-0 اور 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

گرلز سنگل فائنل میں ترکمانستان کی ٹوگلوک دمیر نے چین کی رن کی کو(5) 7-6 ، 1-6 اور 6-4 سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا ہے۔ بوائز ڈبل فائنل میں پاکستان کے محمد شعیب اور احمد کامل نے ترکمانستان کے دورن بیرٹن اور اوزلالی کرن کو 6-3، 4-6 اور 14-12 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ محمد علی مرتضیٰ ، محسن ترمزئی، احسن رضا زیدی اور میجر (ر) راشد خان نے جیتنے اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :