بین الاقوامی ایئرلائن ’ریانیر‘ کے سی ای او کا مسلم مخلاف بیان

انھوں نے ایئر پورٹ پر مسلم مردوں سے خطرے کا اظہار کرتے ہوئے اضافی جانچ کا مطالبہ کردیا

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 22 فروری 2020 19:56

بین الاقوامی ایئرلائن ’ریانیر‘ کے سی ای او کا مسلم مخلاف بیان
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020) : بین الاقوامی ایئرلائن ’ریانیر‘ کے سی ای او کا مسلم مخلاف بیان، انھوں نے ایئر پورٹ پر مسلم مردوں سے خطرے کا اظہار کرتے ہوئے اضافی جانچ  کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ریانیر کے سی ای او مائیکل اولیری نے ہفتہ کو شائع ایک انٹرویو میں نسل پرستی کے الزامات کو جنم دیتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹس پر مسلمان مردوں کی پروفائلنگ کی جانی چاہئے کیونکہ دہشت گرد عام طور پر مسلمان ہوتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دہشتگرد زیادہ تر وہ مرد ہوتے ہیں جو کہ ہوائی جہازوں پر تنہا سفر کرتے ہیں، اگر کوئی مرد اپنے خاندان کے ساتھ سفر کررہا ہو تو وہ اپنے خاندان کی جان نہیں لے گا۔ انکا کہنا تھا کہ آپ چیزیں نہیں کہہ سکتے، کیونکہ یہ نسل پرستی ہے ، لیکن دہشتگرد عام طور پر مسلمان ہوتے ہیں یا وہ لوگ ہوتے ہیں جنکو مسلمانوں نے بہکایا ہو۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں برطانیہ کی مسلم کونسل کے ترجمان نے اولیری پر "اسلامو فوبیا" کا الزام لگایا۔

لیبر کے رکن قومی اسمبلی خالد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ اولیری نسل پرستی کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس ہفتے جرمنی میں ایک سفید فام شخص نے آٹھ افراد کو ہلاک کیا، کیا ہمیں یہ دیکھنے کے لئے سفید فام لوگوں کی پروفائل بنائیں کہ وہ فاشسٹ ہیں؟ واضع رہے کہ ریانیر کے سی ای او اپنے متنازعہ خیالات کے حوالے سے مشہور ہیں اور انہوں نے ریانیر پروازوں کے دوران فلائیوں کو ٹوائلٹ استعمال کرنے اور موٹے مسافروں پر "فیٹ ٹیکس" لگانے کے لئے چارج کرنے کی تجاویز پیش کی تھیں۔ اب انھوں نے نسل پرستی کا اظہار کرتے ہوئے مسلمان مردوں سے اضافی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔