شہبازشریف مارچ کے آخری ہفتے میں آجائیں گے، شیخ رشید

شہبازشریف کا واپس آنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا، شہبازشریف میر اسابقہ دوست ہے، میں اس کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر وہ آئے گا تو دھر لیا جائے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 فروری 2020 19:57

شہبازشریف مارچ کے آخری ہفتے میں آجائیں گے، شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 فروری 2020ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف مارچ کے آخری ہفتے میں آجائیں گے، شہبازشریف کا واپس آنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا، شہبازشریف میر اسابقہ دوست ہے، میں اس کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر وہ آئے گا تو دھر لیا جائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف مارچ کے آخری ہفتے میں آجائیں گے، شہبازشریف کا واپس آنا خطرے سے خالی نہیں ہوگا، شہبازشریف کے متعدد کیس بن چکے ہیں، کوئی شخص کب تک اس کو بچائے گا، شہبازشریف کے خلاف متعدد افراد گواہ بننے کیلئے تیار ہیں، ان کا آنا خطرے سے خالی نہیں ورنہ وہ کب کا آچکا ہوتا۔

شہبازشریف میر اسابقہ دوست ہے، میں اس کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر وہ آئے گا تو دھر لیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے جانے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، لیکن شہبازشریف کبھی نہیں چاہے گا کہ وہ پاکستان آجائے اور مریم نوازکو پھر نوازشریف کے پاس چھوڑ دے تاکہ ان کے معاملات پھر وبال جان بن جائیں۔شہبازشریف جس طرح وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا تھا وہ آنے میں دیر نہ کرتا۔

موجودہ حکومت شہبازشریف کے لاتعداد کیسز کو دیکھ کر ان کیخلاف مقدمہ بنا سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آج تک کیلئے جو میری سیاسی سوچ کے مطابق نوازشریف موجودہ حکومت کو گرانے میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گا۔ مزید برآں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں ،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے ، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ کرنے آئے تو حلوے اور سموسوں سے تواضع کریں گے لیکن اگر دھرنا دینے آئے تو دھر لئے جائیں گے اور میں پالیسی بیان کر چکا ہوں ، آٹے کا بحران ساز ش تھا تاہم چینی کا بحران تھا ، عمران خان اس میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے ، مہنگائی ہماری اپوزیشن اور سوتن ہے ، اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا تو لوگ ہمارے رشتہ دار نہیں ،کل پیر سے لاہور ، گوجرانوالہ کے درمیان شٹل ٹرین چلانے جارہے ہیں جس کا کرایہ 100 روپے ہو گا۔