انڈونیشیا، سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک، 23 زخمی

ہفتہ 22 فروری 2020 20:55

انڈونیشیا، سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک، 23 زخمی
جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) انڈونیشیا میں سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ یوگیہ کرتا میں اس وقت پیش آیا جب ایک اسکول کے اسکائوٹ کلب کے 249 طلباء ایک ندی کے نزدیک ٹریکنگ کر رہے تھے اور اسی وقت شدید بارش کی وجہ سے ندی میں پانی کی روانی اچانک تیز ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ٹریکنگ کرنے والے 7 طلباء ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ ۔