سپریم کورٹ نے دہشت گردی کی تعریف واضح کرنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری

ہفتہ 22 فروری 2020 21:13

سپریم کورٹ نے دہشت گردی کی تعریف واضح کرنے سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دہشت گردی کی تعریف واضح کرنے سے متعلق اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کئے جانیوالے افراد کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جائیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا اس حوالے سے آنیوالے تفصیلی فیصلے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں نے 8 مقدمات سیشن کورٹ کو منتقل کردئیے ہیں۔