پہلا محمد مجید میموریل انٹر کلب دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ ڈار کلب اور دھرمپورہ جمخانہ کا میچ ڈرا ہوگیا

ہفتہ 22 فروری 2020 21:13

پہلا محمد مجید میموریل انٹر کلب دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ ڈار کلب اور دھرمپورہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پہلے محمد مجید میموریل انٹر کلب دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ڈار کلب اور دھرمپورہ جمخانہ کے مابین دو روزہ کرکٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ دھرمپورہ جمخانہ نے دوسرے دن اپنی نامکمل اننگز شروع کی اور مقررہ 70 اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 265 رنز بنا سکی۔ انس مصطفی نے 68، رحمان قادر نے 54، جاوید احمد نے 33 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

احمد شہروز اور حسن ڈار نے تین تین جبکہ عطیب احمد نے دو وکٹ حاصل کئے۔ ڈار کلب نے کھیل کے اختتام تک 243 رنز بنائے تھے اور انکے آٹھ کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ کامران صابر نے لگاتار دوسری نصف سنچری بنائے۔ انہوں نے 51 رنز بنائے صفدر علی نے 28 رنز بنائے۔ حسن ڈار نے 40، عطیب احمد نے 58رنز بنائے۔ دھرمپورہ جمخانہ کی طرف سے رحمان قادر ، اویس سرور، اسامہ جاوید نے 59,51,60 رنز دے کر دو دو وکٹ حاصل کئے۔ امپائرنگ کے فرائض جمیل احمد اور رب نواز نے انجام دیئے۔ ڈار کلب نے 14 اور دھرمپورہ جمخانہ نے دس پوائنٹ حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :