پی ایس ایل فائیو ، وی آئی پی اور وی وی آئی پی فری پاسز کے ایشو پر لاہور پولیس حکام اور پی سی بی حکام کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور پولیس نے لاہور قلندرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو رائل پام لے جانے سے انکار کردیا

ہفتہ 22 فروری 2020 21:13

پی ایس ایل فائیو ، وی آئی پی اور وی وی آئی پی فری پاسز کے ایشو پر لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائیو کے میچوں وی آئی پی اور وی وی آئی پی فری پاسز کے ایشو پر لاہور پولیس حکام اور پی سی بی حکام کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے بعد لاہور پولیس نے لاہور قلندرز کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو رائل پام لیجانے سے انکار کردیا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولس حکام نے پی سی ایل فائیو کے میچوں میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمدو رفت سے متعلق سکیورٹی ایس او پی تبدیل کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پہلے یہ طے پایا تھا کہ پی سی بی غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد و رفت کے پروگرام سے 24 گھنٹے قبل پولیس حکام کو شیڈول سے مطلع کرے گی لیکن اب پولیس حکام نے سکیورٹی فراہم کرنے کے سلسلے میں بنائے جانے والے ایس او پیز کی مدت کو تبدیل کر کے 24 گھنٹوں کی بجائے 48 گھنٹے کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے قبل اگر آگاہ کیا جائے گا تو پھر وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔