فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما طارق گجرکے ڈیرے پر چھاپہ ، ڈیرے موجود افراد کا پولیس پارٹی حملہ

اہلکاروں کو گالیاں ،تھپڑ اور فائرنگ کردی ، پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی ،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار ،شراب کی بوتلیں بھی برآمد

ہفتہ 22 فروری 2020 21:59

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما طارق گجرکے ڈیرے پر چھاپہ ، ڈیرے موجود ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) تھا نہ رضا آباد کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما طارق گجرکے ڈیرے پر چھاپہ ، ڈیرے موجود افراد نے پولیس پارٹی حملہ کردیا ۔

(جاری ہے)

اہلکاروں کو گالیاں ،تھپڑ اور فائرنگ کردی ، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفر ی موقع پر پہنچ گئی ،ملزم طارق گجر اسلحہ سمیت گرفتار ،شراب کی بوتلیں بھی برآمد ،آن لائن کے مطابق محلہ رضاآباد گلی نمبر 13میں پی ٹی آئی کے ایم این اے خرم شہزاد اور ایم پی اے خیال کاسترو کے قریب ساتھی شہباز گجر اور طارق گجر نے وائٹ ہائوس کے نام پر ایک ڈیرہ قائم رکھا ہے جس پر خرم شہزاد ،خیال کاسترو اور پارٹی کی مرکزی قیادت تصویر وں اویزاں کررکھیں اور طارق گجر کو مقا می ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین نامزدکیا ہے گزشتہ رات پی ایس ایل میچز پر جواء کی اطلاع پر تھانہ رضاآباد کی پولیس نے چھاپہ مار تو ڈیرے پر موجود افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اور اہلکاروں کو گالیاں دینا شروع کر دی ایک نامعلوم شخص نے پسٹیل سے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور پولیس اہلکاروں تھپڑ بھی مار ے گئے جھگڑے کی اطلاع ملنے تھانہ رضاآباد ،تھانہ غلام محمد آباد اور تھانہ گلبرک سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی صورتحال کنٹرول کرتے ہوئے ملزم طارق گجر کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں جبکہ بتایا ہے کہ طارق گجر کے ڈیرے ایک عرصہ سے جواء ہورہا تھا اس سے میں مقامی پولیس کوپہلے ہی سے اطلاع تھی ۔