پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5کی افتتاحی تقریب بری طرح ناکام رہی

ٓاناونسر احمد گوڈیل کو ناقص کارکردگی پر فارغ کردیا گیا ، معاہدے کے مطابق ادائیگی کی جائیگی

ہفتہ 22 فروری 2020 23:06

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5کی افتتاحی تقریب بری طرح ناکام رہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5کی افتتاحی تقریب بری طرح ناکام رہی جس پر سوشل میڈ یا صارفین نے خوب تنقید کی۔افتتاحی تقریب کے اناونسر احمد گوڈیل کی کارکردگی پر بھی لوگوں نے خوب تنقید کی۔

(جاری ہے)

احمد گوڈیل نے ناقدین سے کہا تھا کہ ’’میری غلطی کیا ہے ،میں اپنی جاب کر رہا تھا ،اس سب میں میری ماں بہن کا کیا قصور ہے ،انہیں تو بخش دیں ،میں نے کیا غلطی کی ،ہم نے افتتاحی تقریب کی تیاریوں میں بہت محنت کی ،کیا میں نے سٹیج پر بدتمیزی کی ،کوئی گالی دی ،میرا فون فلائٹ موڈ پر ہے ،فیس بک پر میران نمبر لیک کردیا گیا ،مجھے اتنی کالز آئیں‘‘۔

اناونسر احمد گوڈیل کو ناقص کارکردگی پر فارغ کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں معاہدے کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔