وزیراعلی کے احکامات پرعوام کے مسائل کے تیز رفتار اور بروقت حل کے لئے باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں،کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق

ہفتہ 22 فروری 2020 23:06

وزیراعلی کے احکامات پرعوام کے مسائل کے تیز رفتار اور بروقت حل کے لئے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر عوام کے مسائل کے تیز رفتار اور بروقت حل کے لئے باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرکے بھرپور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے - یہ بات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے چک بیلی خان کے نزدیک پاپین ریسٹ ہاؤس کے مقام پر منعقدہ کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلعی انتظامیہ و دیگر سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سن کر متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی مسائل کے فی الفور ازالہ کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا تساہل کو برداشت نہیں کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری محکموں کی پبلک سروس ڈلیوری کو ہمہ وقت مانیٹر کر رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ حکومتی احکامات کے مطابق برقرار رکھا جاسکے - ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو کھلی کچہریوں کے ثمرات حکومتی احکامات کے مطابق فراہم کئے جائیں گے - قبل ازیں انہوں نے عوامی مسائل سنے اور سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے - ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارالحق نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں میں عوام اپنے مسائل بلا جھجھک پیش کریں تاکہ ان کا حل کم از کم وقت میں یقینی بنایا جاسکے

متعلقہ عنوان :