خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلہ سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیا گیا، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سےباہر نکل آئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 فروری 2020 21:09

خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2020ء) خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلہ سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیا گیا، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سےباہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ میں ہفتے کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے پر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 4.7ریکارد کی گئی اور اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی، اسی باعث زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کچھ زیادہ محسوس ہوئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں سوات اور گرد و نواح کے علاقوں گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی زلزلے کی وجہ سے علاقے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :