پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی آفیشلز کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی

شائقین کرکٹ کو قذافی سٹیڈیم تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:39

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی آفیشلز کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی آفیشلز کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی نے شائقین کرکٹ کو قذافی سٹیڈیم تک پہنچنے میں شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان پاکستان سپر لیگ کے دوران قذافی سٹیڈیم کا ایک انکلوڑر پر جھگڑا چل رہا تھا جس کی بنا پر پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز کو براڈ کاسٹ کرنے والے غیر ملکی عملہ کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس انتظامیہ نے پی سی بی کے اعلٰی حکام سمیت براڈ کاسٹنگ کرنے والے غیر ملکی عملہ کو گاڑیوں میں سٹیڈیم تک رسائی سے معذرت کر لی جس کی بنا پر پی سی بی حکام اور براڈ کاسٹرز کو نشتر سپورٹس کمپلیکس کے باہر سے پیدل چل کر سٹیڈیم تک پہنچنا پڑا۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ایس ایل کے دوران قذافی سٹیڈیم کے دو انکلوڑر کا مکمل قبضہ مانگا گیا تھا۔ پی سی بی کی جانب سے معذرت پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ سمیت پی سی بی آفیشلز کا سٹیڈیم تک داخلہ انتہائی مشکل بنا دیا گیا۔ تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں ہفتہ کے روز ہونے والے میچز کے دوران رینجرز اور فوج دستے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں موجود رہے۔