پاکستان کی طویل بادشاہت کا خاتمہ، آسٹریلیا دنیا کی نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم بن گئی

2 سال بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم سے دنیا کی نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہونے کا اعزاز چھیںنے کا اعلان، پاکستان 754 روز تک پہلی پوزیشن پر براجمان رہا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 فروری 2020 23:01

پاکستان کی طویل بادشاہت کا خاتمہ، آسٹریلیا دنیا کی نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2020ء) پاکستان کی طویل بادشاہت کا خاتمہ، آسٹریلیا دنیا کی نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم بن گئی، 2 سال بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم سے دنیا کی نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہونے کا اعزاز چھیںنے کا اعلان، پاکستان 754 روز تک پہلی پوزیشن پر براجمان رہا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو نمبر 1 آئی سی سی ٹیم کی رینکنگ سے محروم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا پاکستان سے صرف ایک پوائنٹ کی دوری پر تھا، تاہم اب اس کے پوائنٹس کی تعداد زیادہ ہو گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی رینکنگ پر پاکستان کی 2 سالہ طویل بادشاہت ختم ہو گئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل 754 روز تک آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن پر براجمان رہی۔ آج تک اتنے طویل عرصے کیلئے کوئی دوسری ٹیم نمبر 1 پوزیشن پر براجمان نہیں رہی۔ پاکستان کیلئے سال 2019 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حوالے سے خاصا مایوس کن رہا تھا، پھر بھی پاکستان کے زیادہ پوائنٹس نے اسے نمبر 1 رینکنگ سے محروم ہونے سے بچائے رکھا۔ تاہم اب آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں مسلسل فتوحات حاصل کر کے رینکنگ میں پاکستان کی بادشاہت بالآخر ختم کر دی ہے۔