عمران خان پانچ سال پورے نہیں کرینگے

اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہو سکتے ہیں، بلاول کا کہنا ہے ہم نے عمران خان کی حکومت گرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں: سینئر صحافی عمران یعقوب خان

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 22 فروری 2020 23:17

عمران خان پانچ سال پورے نہیں کرینگے
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 22 فروری 2020) : ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ میری آج بلاول بھٹو زردای سے ملاقات ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ پہلے بجٹ کے بعد ہی حکومت گر جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا، اب انکی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد حکومت کو گرا دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے پانچ سال مکمل نہیں کرسکتی اور نئے پاکستان کے نئے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔

واضع رہے کہ اس سےقبل لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھا، ن لیگ بھی وزیراعظم عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا تھا کہ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ہے تو ان کے لیڈر ہی غائب ہو گئے ہیں ،اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتا ، امید ہے قائدحزب اختلاف جلد واپس آئیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ میں کتا کاٹے تو بریکنگ بنتی ہے ، پرائیم ٹائیم ہیڈ لائن ہوتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کو یقینی بنایا ،بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ مودی ٹرمپ کے بعد اب ٹرمپ کی انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے، کیا مناقفت ہے کہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے والے سراج حقانی کے انٹرویو چھاپتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے ، مسلم لیگ (ن)بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی ، قائد حزب اختلاف کا کردار اہم ہوتا ، امید ہے شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ہے تو ان کے لیڈر ہی غائب ہو گئے ،لاہور: ادارے عوام کو کچھ نہیں سمجھتے اور نہ عوام کی طاقت مانتے ہیں ۔