بلاول بھٹو زرداری کی سردار جنگ بہادر خان کے انتقال پر تعزیت

ہفتہ 22 فروری 2020 23:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر کے والد سردار جنگ بہادر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو سردار سلیم حیدر کے نام بھیجے گئے تغزیتی پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ والدین جیسا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مرحوم سردار جنگ بہادر خان کے لئے مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے بانی رہنما اور سپریم کورٹ ایپلٹ کورٹ کے سابق جج الحاج الطاف حسین کے انتقال دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اپنے دیرینہ اور ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام الحاج الطاف حسین کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ان کے انتقال سے بھٹو خاندان اور پارٹی کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے الحاج الطاف حسین کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پیپلزپارٹی لاہور ضلع کے صدر چوہدری امجد بٹ کے والد کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاند سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔