اسپین میں حادثہ، تین پاکستانی جاں بحق

ٹریفک حادثہ شہرثارا گوسا میں پیش آیا جس میں 3 پاکستانی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 23 فروری 2020 11:55

اسپین میں حادثہ، تین پاکستانی جاں بحق
میڈریڈ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 فروری 2020) : اسپین میں حادثہ، تین پاکستانی جاں بحق، ٹریفک حادثہ شہرثارا گوسا میں پیش آیا جس میں 3 پاکستانی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہرثارا گوسا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شوکت علی، پرویز احمد اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی جوکہ موقعے پرہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کے ناموں کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

اس حوالے سے اسپین کی مقامی بلدیہ نے سبا گاؤں میں ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، حادثے کی اطلاع منڈی بہاوالدین لواحقین کو دے دی گئی تو انکے گھر میں چیخ و پکار کا سما بندھ گیا، میتیں پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔