لندن کی مسجد کے مؤذن نے حملہ آور کو معاف کر دیا

حملہ آور کے حوالے سے نفرت محسوس نہیں کرتابلکہ صرف افسوس ہو رہا ہے،رافت مقلد

اتوار 23 فروری 2020 13:55

لندن کی مسجد کے مؤذن نے حملہ آور کو معاف کر دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کے واقعے میں زخمی ہونے والے مسجد کے مؤذن رافت مقلدنے کہاہے کہ انہوں نے حملہ آور کو معاف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کو جمعرات کے روز لندن کے شمالی علاقے ریجنٹس پارک میں واقع مرکزی جامع مسجد میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مقلد کا کہنا تھا کہ وہ حملہ آور کے حوالے سے نفرت محسوس نہیں کرتے بلکہ انہیں صرف افسوس ہو رہا ہے۔مقلد کے مطابق ان کے کندھے پر چاقو سے وار کیا گیا۔ "مجھے گردن کے نزدیک خون بہتا ہوا محسوس ہوا، اس کے بعد مجھے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، یہ سب کچھ اچانک ہوا۔

متعلقہ عنوان :