کرونا وائرس کا خدشہ، اٹلی میں مختلف مقامات کو بند کردیا گیا

ہاٹ سپاٹ سمجھے جانے والے زونز میں، نہ تو کسی کوجانے کی اجازت ہو گی اور اس سے باہر نکلنے کی، ان علاقوں میں کاروبار اور اسکول بند ہوجائیں گے: جیوسپی کونٹے کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 23 فروری 2020 14:28

کرونا وائرس کا خدشہ، اٹلی میں مختلف مقامات کو بند کردیا گیا
روم (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 فروری 2020) : کرونا وائرس کا خدشہ، اٹلی میں مختلف مقامات کو بند کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق اٹلی میں 79 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ تاہم حکام کی جانب سے کئی مقامات کے داخلے اور اخراج پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس حوالے سے اٹلی کے وزیراعظم جیوسپی کونٹے کا کہنا ہے کہ ہاٹ سپاٹ سمجھے جانے والے زونز میں، نہ تو کسی کوجانے کی اجازت ہو گی اور اس سے باہر نکلنے کی۔

انھوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کاروبار اور اسکول بند ہوجائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد شمالی علاقوں میں زیادہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 79 تک پہنچ گئی ہے، جو پہلے کہ ہفتے کے روزکو لومبارڈی میں 39 ، وینٹو میں 12 اور روم میں 3 تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 599 ہو گئی۔

ایران میں 6 اور اٹلی میں 2 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین کے علاوہ خطرناک وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں پھیلتی جا رہی ہیں، چین میں مزید 630 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایرن میں 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کو ایران کے شہر قٴْم کے ایک ہسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے جبکہ شہر کے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

اٹلی میں کرونا وائرس سے 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 ہو گئی ہے۔ اٹلی کے وزیراعظم کا کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں آنے جانے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا میں بھی 123 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔ اٹلی میں بھی کئی مقامات کو وائرس کو بند کردیا گیا ہے۔