ممبر قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی کی حلقہ این اے 69 کے وفود سے ملاقاتیں ، مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے

اتوار 23 فروری 2020 15:20

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے حلقہ این اے 69 کے وفود سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے، انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں جائزہ رپورٹ کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی ہے یہی وجہ ہے کہ حلقے میں رہنا مجھے پسند ہے تا کہ عوام مجھے اپنے مسائل سے بخوبی آگاہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ میں صاف پانی کی فراہمی، سیوریج کا نقاص اور سڑکوں کی تعمیر جیسے بنیادی کام مکمل کر کے عوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ بعد ازاں چوہدری مونس الٰہی نے سابق چیئر مین چوہدری سلیم کمبوہ کی والدہ ، چوہدری خرم گھمن کے والد اور چوہدر ی طارق سندھو کے کزن کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر فاتحہ خوانی کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔