پی ایس ایل فائیوافتتاحی تقریب میں انتظامی ٹیم میں 132 بھارتیوں کی موجودگی کا انکشاف

افتتاحی تقریب کی بدنظمی میں بھارتی ایونٹ پلانر کا ہاتھ، شائقین کرکٹ شدید مایوس ہوئے، بھارتی پلانرز کو یہ ذمہ داری دینا سمجھ سے بالا تر ہے: معروف ٹی وی میزبان وقار زکا کا ویڈیوبیان

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 23 فروری 2020 15:45

پی ایس ایل فائیوافتتاحی تقریب میں انتظامی ٹیم میں 132 بھارتیوں کی موجودگی ..
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 فروری 2020) : پی ایس ایل فائیوافتتاحی تقریب میں انتظامی ٹیم میں 132 بھارتیوں کی موجودگی کا انکشاف، تفصیلات ک مطابق معروف ٹی وی میزبان وقار زکا نے ایک ویڈیوبیان جاری کیا۔ اس ویڈیو میں انکا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کی بدنظمی میں بھارتی ایونٹ پلانر کا ہاتھ تھا، اس سے شائقین کرکٹ شدید مایوس ہوئے، بھارتی پلانرز کو یہ ذمہ داری دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں بھارتی ایونٹ پلانر اور ایک سو بتیس بھارتی موجود تھے، جس کی وجہ سے تقریب میں جان بوجھ کر بد نظمی پھیلائی گئی اورشائقین کرکٹ شدید مایوس ہوئے۔ انکا کہنا ہے کہ بھارتی پلانرز کو یہ ذمہ داری دینا سمجھ سے بالا تر ہے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا انتظام بھارتی ایونٹ پلانر و ڈائریکٹر شبھرا بھردواج کو دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جب پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے تو دشمن ملک سے لوگوں کو بلانے کی کیا ضرورت پیش آگئی۔ انکا کہنا تھا کہ بھارتی ایونٹ پلانر کی ٹیم کو دی جانے والی رقم سے حکومت کو ایسا کتنا ٹیکس ملے گا؟ انھوں نے مزید کہا کہ جب بھارت میں پاکستانی فنکار نہیں جاسکتے ، کشمیر میں مودی سرکار ظلم ڈھا رہی ہے تو ہمیں بھارت کی خدمات کیوں لی؟
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب میں ناقص کارکردگی دکھانے والے احمد گوڈیل کو فارغ کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ احمد گوڈیل کو غیر پیشہ ورانہ رویہ دکھانے پر فارغ کیا گیا، انکو ایونٹ کے ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے دستبردار کیا گیا۔ واضع رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 5ویں سیزن کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس پر سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا گیا اور تقریب کی انتظامیہ سمیت کئی افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا اس موقع پر سب سے زیادہ مذاق آر جے احمد گوڈیل بنے ۔