پی ایل ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتیوں کو کیوں مدعو کیا گیا؟

’پی سی بی جواب دو‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 فروری 2020 16:48

پی ایل ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتیوں کو کیوں مدعو کیا گیا؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2020ء ) پی ایس ایل سیزن فائیو کی مایوس کن افتتاحی تقریب کی گونج ابھی تک عوامی حلقوں میں گونجی رہی ہے اور اب یہ ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پی ایس ایل سیزن فائیو کی ناکامی کا سارا ملبہ پی سی بی نے میزبان احمد گوڈیل پر ڈالتے ہوئے اسے نوکری سے فارغ کر دیا۔ اب ٹوئٹر پی سی بی کے حوالے ”پی سی بی جواب دو“ٹاپ ٹرینڈ بننے کے بعدپی سی بی انتظامیہ سے جوابات پوچھے جا رہے ہیں۔

20 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی منعقد ہوئی جس پر مداحوں نے زبردست مایوسی ظاہر کی۔ دوسری جانب فنکار برادری بھی اچھا سلوک نہ ہونے پر ناراض ہے۔ اب پی ایس ایل تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ کسی نے آرگنائزر علی گوڈیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے تقریب کی بدانتظامی پر سوالات اٹھا دئیے۔

(جاری ہے)

اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کی ذمہ داری بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی۔ یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین سخت ناراضی ظاہر کر رہے ہیں۔ اب میزبان وقار ذکاء کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں حیرت انگیز انکشاف کیا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب میں انتظامیہ نے 130 بھارتیوں کو رکھا تھا۔

وقار ذکاء نے اپنی ویڈیو میں ایک فہرست بھی شیئر کی جس میں پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں 130 بھارتیوں کے نام شامل تھے۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شامل بھارتیوں کی فہرست
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شامل بھارتیوں کی فہرست
یہاں سوشل میڈیا صارفین حکومت پاکستان سے سوال کر رہے ہیں کہ اس فہرست کو دیکھیں اور بتائیں کہ ایک طرف پاکستان میں نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا رہا، لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں، ایسے میں 130 بھارتیوں کو کس کے کہنے پر رکھا گیا؟ وقار ذکاء کی اس ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ پی سی بی جواب دو ٹرینڈ بن گیا اور تقریباً 5000 صارفین نے اس معاملے پر ٹوئٹ کئے۔ حیرت انگیز طور پر پی سی بی کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔