خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں، فردوس عاشق اعوان
ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے، بابا فرید دربارسے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوعاشق اعوان کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 فروری 2020 18:09
(جاری ہے)
بشریٰ بی بی سے متعلق جو بھی معاملہ ہوا اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے۔ دربار بابا فرید سے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے میڈیا کوبریف کروں گی۔
انہوں نے پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں تھا اور اب بلاول کو نوازشریف سے متعلق حقیقت کی سمجھ آگئی ہے، مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے،(ن)لیگ میں اس وقت زبان بندی کا موسم آیا ہوا ہے۔ انسان کو بیماری ہوتو اس کا علاج ہوتا ہے لیکن اقتدار سے دوری کی بیماری لاعلاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے والد کا نظریہ (ن) لیگ سے مختلف ہے، بلاول بھٹو اورآصف زرداری الگ الگ پالیسی پرچل رہے ہیں۔ بلاول کو زرداری نے جعلی اکانٹس کے گر سکھائے، بلاول اور ان کے والد نے نواز شریف کی حقیقت چھپا کر رکھی۔ فردوس اعوان نے کہا بلاول صاحب ہم تو آگاہ تھے آپ کو دیر سے سمجھ آئی، گٹھ جوڑ اور مکمکا عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنا مال پانی بچانے کیلئے تھا۔ بلاول نے جو گفتگو کی وہ قابل تحسین ہے لیکن اس پر آپ کو ابو جان سے ڈانٹ پڑے گی۔وہ کونسی پراسرار بیماری ہے جس کا کوئی علاج ڈاکٹر تشخیص نہیں کرپا رہے۔ ہمیں معلوم ہے اس بیماری کا نام، اسکا نام اقتدار سے دوری ہے۔ بیماری ہوتو اس کا علاج ہوتا ہے لیکن اقتدار سے دوری کی بیماری لاعلاج ہے۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف واپس آئیں کیونکہ ن لیگ میں قیادت کا قحط پڑا ہوا ہے۔ مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ (ن) لیگ میں اس وقت زبان بندی کاموسم آیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی سرجری کے حوالے سے تاریخ دی تھی، رانا ثنا میڈیا کی آنکھیں ترس گئی ہیں پلیٹ لیٹس دیکھنے کو، ایسی کیا بیماری ہے جس کا لندن میں بھی ڈاکٹرز علاج نہیں کرپارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.