وفاقی حکومت کی کرونا وائرس سےبچاؤ کیلئے بلوچستان حکومت5 نکاتی ہدایات

پاک ایران سرحد کو ترجیحی بنیادوں پر بند یا مزید ریگولیٹ کیا جائے، متاثرہ فرد پر کڑی نظررکھی جائے، وائرس سے بچاؤ کیلئے سرحدی علاقوں میں ہنگامی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ایرانی حکام سے رابطہ رکھا جائے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 فروری 2020 18:30

وفاقی حکومت کی کرونا وائرس سےبچاؤ کیلئے بلوچستان حکومت5 نکاتی ہدایات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری 2020ء) وفاقی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بلوچستان کو5 ہدایات جاری کردیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک ایران سرحد کو ترجیحی بنیادوں پر بند یا مزید ریگولیٹ کیا جائے، متاثرہ فرد پر کڑی نظررکھی جائے، وائرس سے بچاؤ کیلئے سرحدی علاقوں میں ہنگامی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ایرانی حکام سے رابطہ رکھا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاق کی طرف سے بلوچستان حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے بلوچستان حکومت اور متعلقہ وزارتوں کو اقدامات کے لئے 5 نکات پر مشتمل ہدایات کیں کہ پاک ایران سرحد اور کراسنگ پوائنٹس کو ترجیحی بنیادوں پر بند یا مزید ریگولیٹ کیا جائے۔

(جاری ہے)

متاثرہ فرد کی پاکستان داخلے پر کڑی نظررکھنے کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ کیا جائے۔ چیرمین سینیٹ نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال نافذ کی جائے۔ اسی طرح سرحدی علاقوں میں صحت سے متعلق خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق معلومات ایرانی حکام سے فوری رابطہ کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وفاق بلوچستان حکومت کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

دوسری جانب ایران میں حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام میں ناکامی پر عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں طالش کے مقام پر نورانی اسپتال کے باہر شہریوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقعے پرپولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرپرتشدد حربے استعمال کیے۔

قبل ازیں ہفتے کے روز ایرانی حکام نے کرونا سے متاثرہ ایک اور شخص کی وفات جبکہ 10 نئے مریضوں میں کرونا کی تشخیص کی تصدیق کی جس کے بعد کرونا سے ایران میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 اور متاثرین کی 28 ہوگئی ہے۔ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جاھان بور نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ’’کوفیڈ 19‘‘ وائرس(کرونا) کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ کرونا کا شکار ایک مریض چل بسا ہے۔تاہم ترجمان نے فوت ہونے والے مریض کی جگہ کی نشاندہی نہیں کی۔ البتہ انہوں نے کہا کہ کرونا کے 8 مریضوں کا علاج قم اور دو کا تہران کے اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔