Live Updates

حریم شاہ کی ملاقات کے پیچھے ایک ن لیگی لیڈرشپ تھی، فیاض الحسن چوہان

حریم سے وہ میری پہلی اور آخری ملاقات تھی، میں نمایاں شخصیت ہوں، مجھ سے ملاقات کے بعد حریم شاہ کی فین فاؤلنگ ایک دن میں 25 لاکھ سے بڑھ گئی۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 فروری 2020 19:54

حریم شاہ کی ملاقات کے پیچھے ایک ن لیگی لیڈرشپ تھی، فیاض الحسن چوہان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری 2020ء) وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی ملاقات کے پیچھے ایک ن لیگی لیڈرشپ تھی، وہ میری پہلی اور آخری ملاقات تھی، میں نمایا ں شخصیت ہوں ، مجھ سے ملاقات کے بعد حریم شاہ کی فین فاؤلنگ ایک دن میں 25 لاکھ سے بڑھ گئی۔ انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیور دیے بغیر سیاستدان سیاستدان رہ نہیں سکتا۔

لیکن میں مافیاازم میں ملوث نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ جادو ٹونے کی بات مذاق میں کی تھی، میرے پاس کلچر کی وزارت ہوتی تھی تو ہم نے اسٹیج ڈراموں سے متعلق بڑی سختی کررکھی تھی، سختی اتنی تھی کہ متعدد بار میرے سیکرٹری کے دراز میں سے اور باہر ہڈیاں برآمد ہوئیں۔لیکن میرا جادوٹونے پر کوئی ایمان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میری شخصیت ایسی ہے کہ میں جہاں بھی ہوں گا سب سے نمایاں ہوں گا۔

حریم شاہ کے ساتھ میری ایک ملاقات ہوئی اور وہ بھی پہلی اور آخری ملاقات تھی۔اس ملاقات کے پیچھے بھی مانسہرہ کی ن لیگ کی ایک لیڈر شپ تھی۔حریم شاہ فون کرکے زبردستی پیچھے پڑجاتی تھی کہ ہم تحریک انصاف اور عمران خان کی بڑی فین ہیں، ہم آپ سے ملنا چاہتی ہیں بس فوٹو بنانا چاہتی ہیں۔حریم شاہ کی ملاقات فیاض چوہان کے ساتھ ہوئی تو ان کی فین فاؤلنگ ایک دن میں 25لاکھ سے بڑھ گئی۔

پھر مبشر لقمان کے جہاز میں چلی گئی تھی، مبشر لقمان نے کہا کہ میرے کیمرے بھی چوری کرلیے، مجھے بھی مبشر لقمان نے رگڑا لگانے کی کوشش کی۔تو اس پیرائے میں حریم شاہ کو فون کرکے سمجھایا کہ اس طرح تنگ نہ کریں۔ اسی طرح فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قسمت میں کرائے کے لوگ بلا کر جلسیاں کرنا ہی لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تو اس سے بڑے بڑے الزامات لگتے ہیں جو سیاستدانوں کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ہٹلر کی طرز پر جاری آمریت اور ملوکیت کا بھی چیف جسٹس نوٹس لیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات