وزارت ریلوے کا لاہور گوجرانوالہ کیلئے نئی ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ

ٹرین سروس 24 فروری سے شروع کی جائے گی، ٹرین کا کرایہ 100روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 فروری 2020 22:10

وزارت ریلوے کا لاہور گوجرانوالہ کیلئے نئی ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری 2020ء) وزارت ریلوے نے لاہوراور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹرین سروس 24 فروری سے شروع کی جائے گی، ٹرین کا کرایہ 100روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ ایکسپریس  چوبیس فروری سے شروع کی جائے گی۔ مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظرلاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ 100روپے مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد گوجرانوالہ میں نئی ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔ بتایا گیا ہے پہلے روز مسافروں کو 50 فیصدرعایت دی جائے گی۔ گوجرانوالہ سے لاہور روزانہ 3 ٹرینیں چلیں گی۔ لاہورسے بھی روزانہ کی بنیاد پر3 ٹرینیں گوجرانوالہ جائیں گی۔ واضح رہے وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی کہا کہ شٹل ٹرین شاہدرہ، مرید کے، کامونکی اور ایمن آباد رُکے گی۔

(جاری ہے)

یہ ٹرین لاہور گوجرانوالہ کا ٹریفک کا لوڈ ٹرین اٹھائے گی۔ ابتدائی طور پر تین ٹرینیں گوجرانوالہ سے چلائی جائیں گی اور اس میں ایک ٹرین کا اضافہ بعد میں کیا جائے تاکہ دونوں سے اطراف سے دن میں چار ٹرپ مکمل کیے جاسکیں۔ مسافروں کو گرمیوں میں سہولت دینے کے لیے گوجرانوالہ شٹل ٹرین کے ساتھ اے سی کوچز بھی لگا دی جائیں گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں عوام کو سہولت پہنچانا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کراچی سرکلرریلوے پر جس طرح سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا ہے اُس پر بھی حکم کی تعمیل کرنے جارہے ہیں۔ چائنیز ایمبیسڈر کے ساتھ پیر کو میری میٹنگ ہے اور کراچی کی ٹریفک کا لوڈ بھی ہم کراچی سرکلرریلوے پر شفٹ کریں گے اور اگر اللہ کو منظور ہوا تو نالہ لئی پروجیکٹ پہلے جس کو شیخ رشید ایکسپریس وے کہتے تھے اس میں بھی ہم چائنیز کمپنیوں کے ساتھ ملکر نالہ لئی کے دونوں طرف جہاںسے ریلوے ٹریک گزر رہا ہے وہاں سڑک بھی بنائیں گے۔

بنیادی طور پر ریلوے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے تحت ہم اپریل کے آخر تک ریلوے میں نئی مسافر کوچز کا اضافہ کرنے جارہے ہیںوہاں پرانی کوچز کو بھی مرمت کرکے جدید سہولتوںسے آراستہ کریں گے۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہم اسٹیشنوں کوبرانڈنگ کے لیے اوپن کرنے جارہے ہیں اور اس کے لیے ٹینڈر جلد کھول دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پندرہ انجن اس وقت مختلف ورکشاپوں میں مرمت کے لیے کھڑے ہیں ان کے پرزوں کی ایل سی کھولنے کے لیے 15.6ملین روپے مل گئے ہیں۔ فریٹ اور پسنجردونوں ہمارے ٹارگٹ سے زیادہ ہیں مگر ہمارا یہ سال فریٹ اور لینڈ کا سال ہے جس کی آمدنی میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے اور مزید بھی کریں گے۔