پاکستانی طلباء کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کر لئے ہیں، چینی سفارتخانہ

پاکستانی طلباء کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم کی مکمل گارنٹی دیتے ہیں، چینی سفارتخانہ کا بیان

اتوار 23 فروری 2020 22:30

پاکستانی طلباء کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کر لئے ہیں، چینی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) چینی سفارتخانے نے کہاہے کہ پاکستانی طلباء کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کر لئے ہیں۔ چینی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہاکہ چین میں وبا پر قابو پانے کے لئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ہم ووہان میں پاکستانی طلباء کی وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔چینی سفارتخانہ نے کہاکہ لاکھوں چینی باشندوں سمیت پاکستانی طلباء کو رکھنے کا مقصد وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے، ہم پاکستانی طلباء کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی سفارتخانہ نے کہاکہ پاکستانی طلباء محفوظ اور صحت مند ہیں، پاکستانی طلباء کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم کی مکمل گارنٹی دیتے ہیں۔ بیان کے مطابق طلباء کے والین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں، چینی حکومت نے پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر تمام طلباء کی دیکھ بھال کا انتظام کر لیا ہے، طلباء کی اکثریت چین اور پاکستان کے انتظامات سے مطمئن ہے۔چینی سفارتخانہ نے کہاکہ پاکستانی طلباء کی دیکھ بھال کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان حالات میں سفر مناسب نہیں۔چینی سفارتخانہ نے کہاکہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت وائرس کا پھیلانے کا موجب ہو سکتی ہے۔