سپریم کورٹ نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی

پیر 24 فروری 2020 12:32

سپریم کورٹ نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) سپریم کورٹ نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلیمان رفیق کی جانب سے دائر ضمانت درخواست پر سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے تین رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالتی استفسار پر ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ کیس ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے، 122 میں سے 5 گواہوں کے بیان قلمبند ہو چکے ہیں۔عدالت نے درخواست پر سماعت دس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔