مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

پیر 24 فروری 2020 13:03

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20700کیوسک اور اخراج 43000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10900کیوسک اور اخراج 10900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15600 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد10500کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1448.96 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.232 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1173.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.831 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.133 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :