اوپن یونیورسٹی نے 6بی ایس پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

نتائج ویب سائٹ پر فراہم ،ْ رزلٹ کارڈ طلبہ کو ارسال کئے جارہے ہیں، کنٹرولر امتحانات

پیر 24 فروری 2020 13:14

اوپن یونیورسٹی نے 6بی ایس پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء کے 6۔ بی ایس پروگرامز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،ْ بی ایس)کیمسٹری ،ْ باٹنی ،ْ مائیکرو بیالوجی ،ْ ریاضی ،ْفزکس اور شماریات( کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک کورسسزکے داخلے جاری ہیں ،ْ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3۔مارچ مقرر کردی گئی ہے۔داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :