فلم ’’لندن نہیں جائوں گی‘‘ کی ٹیم فلم کے اہم سین کیلئے سرگودھا پہنچ گئی

پیر 24 فروری 2020 13:24

فلم ’’لندن نہیں جائوں گی‘‘ کی ٹیم فلم کے اہم سین کیلئے سرگودھا پہنچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) فلم ’’لندن نہیں جائوں گی‘‘ کی ٹیم فلم کے اہم سین کے لئے سرگودھا پہنچ گئی۔ ہدایت کار ندیم بیگ ان دنوں فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے اہم سین ’’ڈاگ ریس‘‘ کے لئے سرگودھا میں ایک سٹیڈیم میں تیار کیا گیا ہے جہاں اس سین کی عکس بندی کے لئے 200 ایکسڑا بھی موجود ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید ، گوہر رشید ، کبری خان اور مہوش حیات شامل ہیں۔ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :