نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آ چکاہے ،حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے‘رانا مشہود احمد

حکومت نے آٹا چینی بحران سمیت بجلی گیس اور ہر چیز مہنگی کر دی،عمران خان چوروں کی ماں بن چکا ہے‘احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 24 فروری 2020 13:47

نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آ چکاہے ،حکومت عوامی مسائل حل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ آج نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آ چکاہے ،حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،حکومت نے آٹا چینی بحران سمیت بجلی گیس اور ہر چیز مہنگی کر دی،عمران خان چوروں کی ماں بن چکا ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگورانا مشہود احمد خان نے کہاکہ عمران خان کہتا تھا کہ جو حکمران چیزیں مہنگی کرتا ہے، وہ چور ہوتا ہے،عمران خان آٹا و چینی کارٹل کو بچاتا ہے کیونکہ انہوں نے اسے پالا ہے۔

موجودہ حالات میں آج عوام دوبارہ نواز شریف و شہباز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔نیب گرفتار تو کرتا ہے لیکن اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔خواجہ سعد رفیق کے خلاف بھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نیب ایسا ادارہ بن چکا ہے جو حکومت کے کہنے پر اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے،وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑی ہو،اپوزیشن جماعتیں جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگی۔

عوامی حقوق پر ڈاکہ مارنے کیخلاف مسلم لیگ ن کھڑی ہو گی۔شریف خاندان سمیت جہانگیر ترین اور خسرو بختیار سمیت سب کی شوگر ملوں پر چھاپے مارے جائیں۔اگر ہمت ہے تو بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری منصوبوں پر گرفتاریاں کریں۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی گرفتاریوں کوئی نئی بات نہیں،آٹا اور چینی بحران والوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا۔